About Us

گلگت اپ ڈیٹس کو اشاعت کا آغاز کئے10 سال ہو چکے، الحمد اللہ یہ اپنی10ویں سالگرہ منا کر 11 ویں سال میں قدم رکھ چکا۔ 2023 کے اختتام پر باقاعدہ گلگت اپ ڈیٹس ویب سائٹ کے طور پر بھی شائع کیا گیا
گلگت اپ ڈیٹس اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ گلگت بلتستان کے وسائل اس کے تمام شہریوں کیلئے عام ہونے چاہئیں۔ خطے کے سب بچوں کو یکساں تعلیم دینی چاہئیے ۔ ہر شہری کو ارزاں علاج کی سہولت حاصل ہونی چاہئے۔
گلگت اپ ڈیٹس گلگت بلتستان کو سیاحت کے حوالے سے بہتر ترجمانی کرے گا، ملک کے دیگر شہروں سے آنے والے سیاحوں کو سیاحت کےحوالے سے رہنمائی کرے گا۔
گلگت اپ ڈیٹس سیاحت کے ساتھ ثقافت کو بھی دنیا میں میں اجاگر کرنے کی کوشش کرے گا۔۔

نیشنل میڈیاسمیت قومی اخبارات گلگت بلتستان کے بنیادی مسائل سے واقف نہیں اس لیے گلگت اپ ڈیٹس گلگت بلتستان کے دس اضلاع کے سیاسی اور سماجی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے کی کوشش کرتے رہے گا،

گلگت اپ ڈیٹس “ کا سفر جاری ہے اور انشاءاللہ جاری رہے گا۔ کوئی آستین کا سانپ اور کوئی تیر انداز، کوئی زبردست اور کوئی بالادست ، ہمارے ذوق سفر کو ختم نہیں کر سکتا ، گلگت بلتستان کے 20 لاکھ عوام کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کرتا رہے گا، گلگت بلتستان کے مسائل کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے گا ” ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے اور وہ سب سے بہتر مددگار ہے“۔

صادق حسین ایڈیٹر انچیف