عطا آباد پاورپراجیکٹ کےلئے 11ارب ریلیز کی منظوری

 گلگت(پ ر)صوبائی وزیر ترقی نسواں دلشاد بانو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت باالخصوص وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی کاوشوں سے گلگت بلتستان میں شعبہ توانائی کا سب سے بڑا منصوبہ عطا آباد 54 میگا واٹ پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے گیارہ ارب روپے کی خطیر رقم ریلیز کرنے کی منظوری مل گئی ہے اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف وادی ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا بلکہ پورے گلگت ڈویژن میں بجلی کی کمی پوری ہوگی اس اہم نوعیت کے منصوبے کی تکمیل کے لئے میں نے وزیراعلی حاجی گلبر خان سے خصوصی دلچسپی لیکر وفاقی حکومت سے بات چیت کرنے اور اس اہم منصوبے کے لئے بجٹ ریلیز کرنے کے لئے وفاق سے بات کرنے کی درخواست کی تھی جس پر وزیراعلی اور اس کی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے اہم نوعیت کے منصوبے کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے خطیر رقم ریلیز ہونا خوش آئند ہے اور منصوبے کی تعمیر کے لئے اہم سنگ میل ہے انہوں نے کہا کہ عطا آباد پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے وادی ہنزہ میں جہاں بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ پورے گلگت ڈویژن میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی جس سے علاقے میں صنعتی ترقی کو بھی فروغ ملے گا صوبائی وزیر نے کہا کہ وادی ہنزہ میں جہاں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ہماری حکومت نے وفاقی حکومت سے اس اہم نوعیت کے منصوبے کے لئے خطیر رقم ریلیز کرانے کے لئے محنت اور کوشش کی ہے وہی پر وادی ہنزہ میں صاف پانی کا منصوبہ ایک ارب 30 کروڑ کی لاگت سے سنٹرل ہنزہ کے لیے گریٹر واٹر سپلائی سکیم کا ٹینڈر بہت مکمل ہو جائے گا اور حوالے سے کاغذی کاروائی حتمی مرحلے میں ہے گریٹر واٹر سپلائی سکیم کے منصوبے کی تکمیل سے وادی ہنزہ میں صاف پانی کا اہم مسئلہ حل ہوگا انہوں نے کہا کہ انشا اللہ صوبائی حکومت ہنزہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی اور عوام کو درپیش مسائل سے نجات ملے گا صوبائی وزیر نے کہا کہ عطا آباد پاور منصوبے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے گیارہ ارب روپے کی خطیر رقم ریلیز کرنے کے حوالے سے وِزیراعلی کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتی ہوں جن کی کاوشوں سے یہ ممکن ہوا اور اس اہم نوعیت کے منصوبے کی تکمیل کے لئے اہم سنگ میل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں