خراب نتائج،متعلقہ سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت

سکردو(پ ر) وزیر تعلیم نے ایجوکیشن ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ میٹرک میں خراب رزلٹ دینے والے سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ جن سکولوں کا رزلٹ کمزور ہے ان سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور ڈی ڈی اوز کی پوسٹنگ کرکے ان کی جگہ نئے ہیڈ ماسٹرز اور ڈی ڈی اوز تعینات کر دیئے جائےں گے اچھی کارکردگی اور بہترین رزلٹ کا مظاہرہکرنے والے ہیڈ ماسٹرز/ ڈی ڈی اوز کی حوصلہ افزائی صوبائی سطح پر کی جائے گی ہیڈ ماسٹرز اپنے اساتذہ اور طلبا کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی میدان میں طلبا و طالبات کو درپیش مشکلات سے نجات ملے اور معیار تعلیم بلند ہو، صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کو بہتر اور جدید تعلیمی تقاضوں سے آرستہ کرنے کیلئے سخت فیصلوں سے گریز نہیں کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں