گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز کے حوالے سے اہم پیش رفت

گلگت : ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ 9 جولائی 2024 کو ہونے والے کابینہ اجلاس کی روشنی اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صاحب کی منظوری سے 16 رکنی لینڈ ریفارمز کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، کمیٹی 30 دنوں میں صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فائنل رپورٹ اگلے کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی ، یاد رہے لینڈ ریفارمز گلگت بلتستان کا 70 سالہ دیرینہ مسلئہ ہے اور ان شاءاللہ یہ مسلئہ بھی موجودہ وزیر اعلی حاجی گلبر خان صاحب کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کی مشاورت اور اپنی فیصلہ سازی کی قوت سے حل کرے گی ۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں