سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈوکیٹ کی این ایچ اے کے چیئرمین سے ملاقات
اسلام آباد:سپیکر گلگت بلتستان نزیر احمد ایڈوکیٹ کی اسلام آباد میں این ایچ اے کے چیرمین سے ملاقات ، سپیکر نے کام کے معیار اور مقررہ وقت میں تعمیر کے حوالے سے زور دیا جس پر چیرمین این ایچ اے نے یقین دلایا کہ گلگت شندور روڑ کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جبکہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ روڑ کی تعمیر اور مدت تکمیل کے حوالے سے غذر کے عوام کو کسی صورت پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ منصوبہ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک کی معیشت کے لئے اہم ہے۔
Load/Hide Comments