گلگت شہر میں بغیر این او سی بائیکا چلانے والوں کیخلاف کارروائی

گلگت۔ ٹریفک پولیس گلگت نے بغیر NOC بائیکا ٹیکسی سروس چلانے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد موٹر سائیکلوں کو ڈٹینڈ کیا۔ ایس پی ٹریفک محمد نبی خان نے بغیر NOC بائیکا ٹیکسی چلانے والوں کو سختی کیساتھ ہدایت کی کہ غیر قانونی بائیکا سروس چلانا ٹریفک رولز کی خلاف ورزی ہے۔ مختلف چوک ہائے پہ کھڑی متعدد بائیکا موٹر سائیکلز عام ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے۔جس سے پبلک کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا آئندہ بغیر NOC کےکوئی بھی شخص بائیکا ٹیکسی سروس چلانے سے اجتناب کریں۔ڈٹینڈ کئے گئے بائیکا موٹرسائیکلز مالکان نے آئندہ وائلیشن نہ کرنے کی یقین دہانی پرچالان جرمانہ کاروائی عمل میں لاکر موٹر سائیکلز حوالہ کئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں