عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کو شیڈول فور میں ڈالنا قابل مذمت ہے .آغاراحت حسین الحسینی
گلگت (پریس ریلیز)عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات کی پہلے بھی حمایت کی ہے اور آج بھی ساتھ کھڑا ہوں عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد راہ خدا میں جہاد ہے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کو شیڈول فور میں ڈالنا قابل مذمت ہے .آغاراحت حسین الحسینی
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مرکزی قائدین پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کا مرکزی چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی احسان ایڈوکیٹ کی قیادت میں مرکزی جامع مسجد گلگت میں قائد ملت جعفریہ آغاراحت حسین الحسینی اور صدر انجمن امامیہ ساجد علی بیگ کے مابین اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے قائدین نے آغا راحت حسین الحسینی کا عوامی ایکشن کمیٹی کی حالیہ تحریک میں بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین نے گلگت بلتستان کے موجودہ قومی ایشوز بالخصوص گرین ٹورازم کے نام پر گلگت بلتستان کے ٹورازم پر قبضہ ، سوست بارڈر پر تاجروں کا استحصال ، گلگت بلتستان کے زمینوں اور پہاڑوں پر قبضے اور غیر قانونی لیزز کے زریعے قومی وسائل کی لوٹ مار ، شیڈول فور اور اے ٹی اے کے غیر قانونی قوانین سمیت دیگر چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
قائد ملت جعفریہ آغاراحت حسین الحسینی نے عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی عوام کی واحد امید ہے اور عوام عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ جڑی ہوئی ہے عوامی ایکشن ہی کی جدوجہد سے گلگت بلتستان کی عوام کو گندم سبسڈی حاصل ہوئی ہے اور ٹیکسز کا خاتمہ ممکن ہوا ہے عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین کی جدوجہد راہ خدا میں جہاد ہے عوامی ایکشن کمیٹی اپنا سب کچھ لٹا کر عوام کیلئے میدان عمل میں ہے۔ اپنے حقوق کی جدوجہد کرنے پر شیڈول فور لگانا قابل مذمت ہے اسے فوری طور پر ختم کیا جائے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد میں ہم پہلے بھی ساتھ تھے اور آئندہ بھی بھرپور ساتھ دینگے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر امامیہ کونسل ساجد علی بیگ نے کہا عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات ہم سب کے مطالبات ہیں اور ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کیساتھ کھڑے ہیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین نے آغا راحت حسین الحسینی اور صدر امامیہ کونسل ساجد علی بیگ کا شکریہ ادا کیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد میں سیکرٹری جنرل غلام عباس ، وائس چیئرمین محبوب ولی ، وائس چیئرمین فدا ایثار ،رگنائزر کامریڈ باباجان ، صدر کھرمنگ کامریڈ شبیر مایار ، صدر فنانس مسعود الرحمن ، بانی رہنماء یوسف ناشاد ، مرکزی ترجمان کوثر حسین ، صدر لائرز ونگ ، محمد نفیس ایڈوکیٹ، سیکرٹری انفارمیشن ظہر قاسمی ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری شیر نادر شاہی ، صدر یوتھ ونگ اصغر شاہ ، چئیرمن میڈیا سیل وحید حسن ، یوتھ رہنماء نور نوید سمیت دیگر رہنماء شریک تھے۔
*