حافظ حفیظ الرحمان خودساختہ صدر ہیں،انکی ہٹ دھرمی سے پارٹی کو نقصان پہنچا، انجیئنرانور

گلگت :صوبائی وزیر انجینئر محمد انور کی قیادت میں سینٹرل سیکرٹریٹ گلگت میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی نیوز کانفرنس ۔
وزیر اعظم پاکستان کے دورہ گلگت بلتستان یہاں کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک شگون تھا ۔حفیظ الرحمن خودساختہ صدر ہے مرکزی قیادت آئندہ کاغذات میں صدر ظاہر نہ کریں
گلگت بلتستان میں پارٹی کے اکثریت ہمارے ساتھ ہیں ۔حفیظ کی ہٹ دھرمی سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ،گلگت بلتستان میں پارٹی کو ری آرگنائز کیا جائے ۔
مرکزی قیادت سے استدعا ہے کہ وہ کمیٹیوں میں پارٹی کی نمائندگی کے سلسلے میں ہمیں بھی اعتماد میں لیں اور ماضی میں ہونے والی نوٹیفیکشنز کو منسوخ کیا جائے ،صوبائی جنرل سیکرٹری کو اعتماد میں لئے بغیر خود ساختہ صدر کی جانب سے جاری پارٹی کی مختلف ونگز پر عہدوں کی تعیناتی کی نوٹیفیکشنز غیر قانونی اور جعلی ہیں اسلئے فوری کالعدم کیئے جائیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں