راولپنڈی :گلگت بلتستان کا ایک اور بیٹا راولپنڈی میں ظلم وجبر کی بھینٹ چڑھ گئے
راولپنڈی :گلگت بلتستان کا ایک اور بیٹا راولپنڈی میں ظلم و جبر کی بھینٹ چڑھ گیاسکردو کے نواحی علاقہ کواردو سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ نوجوان مظاہر حسین کو راولپنڈی میں انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا۔زرائع کے مطابق مرحوم پچھلے 5 مہینوں سے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں ایک ہوٹل رویٹس ہوٹل اپارٹمنٹس جس کا مالک عمران علی جو کیا راوالپنڈی صدر کا رہائشی ہے میں کام کررہا تھا آج صبح انہیں اسی ہوٹل میں دیگر ملازموں نے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرحوم پر تشدد کرنے والے ملازم اور ہوٹل کے دو گارڈز موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پنڈی کے ہوٹل میں کام کرنے والے سکردو کے نوجوان مظاہر حسین کی ساتھیوں کے تشدد سے ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سکریٹری پنجاب آئی جی پنجاب، سکریٹری برائے وزیر اعلی پنجاب سے رابطہ کر کے مجرموں کو فوری گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لائیں۔ وزیر اعلٰی نے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کی فوری گرفتاری کے لئے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کیا ہے۔ وزیر اعلی نے میت کو آبائی گاؤں پہنچانے کے لیے بھی اقدامات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔