گلگت بلتستان میں صحت کارڈ نہیں دے سکتے، وزیر اعلیٰ
ایک انٹرویو میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ جس صوبے میں یہ پروگرام اگر موجود ہے تو وہ صوبائی بجٹ پر چلایا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں صحت کارڈ پروگرام کیلئے کم از کم چار ارب روپے درکار ہے جو ہمارے پاس نہیں ہے۔
گلگت اپ ڈیٹس:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ جی بی میں صحت کارڈ کی سہولت نہیں دے سکتے کیونکہ اس کیلئے بچ آر ارب روپے درکار ہے جو کہ ہمارے پاس نہیں۔ ایک انٹرویو میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے پورے ملک میں صحت کارڈ پروگرام شروع کیا تھا ان کے بعد یہ سلسلہ ختم ہو گیا۔ کے پی کے میں اپنے بجٹ پر یہ پروگرام چلایا جا رہا ہے۔ پنجاب میں صحت کارڈ موجود نہیں ہے۔ جس صوبے میں یہ سہولت اگر موجود ہے تو وہ صوبائی بجٹ پر چلایا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں صحت کارڈ پروگرام کیلئے کم از کم چار ارب روپے درکار ہے جو ہمارے پاس نہیں ہے۔