سوست ڈرائی پورٹ پر تاجروں کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

احتجاجی دھرنے میں شریک مظاہرین نے تمام بارڈر پاس رکھنے والے تاجروں کو بھی سوست ڈرائی پورٹ پہنچنے کی کال دے دی ہے۔

گلگت اپ ڈیٹس: سوست ڈرائی پورٹ پر گلگت بلتستان کے تاجروں کا احتجاج دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ تاجروں کے مطابق گلگت بلتستان کے مقامی تاجروں پر لاگو ٹیکس کے خلاف چیف کورٹ کے فیصلے کو کسٹم حکام نے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ تاجروں نے سوست ڈرائی پورٹ کے داخلی راستے پر احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے۔ مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں بین الاقوامی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دینگے۔ احتجاجی دھرنا گلگت بلتستان بزنس کمیونٹی کی جنرل باڈی کی کال پر دیا گیا ہے، جس میں جی بی چیمبر آف کامرس، جی بی بگیج ایسوسی ایشنز شریک ہیں۔ احتجاجی دھرنے میں شریک مظاہرین نے تمام بارڈر پاس رکھنے والے تاجروں کو بھی سوست ڈرائی پورٹ پہنچنے کی کال دے دی ہے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں