چیئرمین قائمہ کمیٹی جی بی کو نسل ایوب شاہ کا چیئرمین این ایچ اے کو خط

اسلام آباد ۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ نے چیئرمین این ۔ایچ۔اے، محمد شہریار سلطان کو غذر چترال ایکسپریس کےکام پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلی خط ارسال کردی۔خط میں زیر تعمیر گلگت چترال ایکسپریس وے کے سیکشن گلگت شندور روڈ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا –
چیئرمین ایوب شاہ نے کام کے معیار اور مقررہ وقت میں منصوبے کے تکمیل پر زور دیا ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کام کی معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ منصوبہ پورے پاکستان کی معیشت کے لیے اہم ہیں۔

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے این -ایچ-اے ترجیحی بنیادوں پر منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں