ٹریفک حادثات کوروکنے کیلئے مکمل میکنزم تیارکرنے کافیصلہ
گلگت(پ ر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان ڈاکٹر شمس الرحمن قریشی سے ملاقات کی۔پیٹرولنگ آفیسر انجم علی نے موٹر وے پولیس کی گلگت بلتستان میں تعیناتی اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے وفد کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مستقبل میں ملکر گلگت بلتستان میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے بھرپور کوشش کرنے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں وفد نے مذید کہا کہ موٹر وے پولیس گلگت بلتستان سطح پر آگاہی مہم کا انعقاد کرے گی اور تمام اضلاع کے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں باقاعدہ تربیتی سیشنز کا انعقاد کرے گی۔وفد نے قراقرم ہائی وے اور سکردو روڈ میں حادثات کو روکنے کیلئے مکمل مکینیزم کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔