کے ٹوڈیتھ زون سے میت واپس لانے کاتاریخی مشن مکمل
شگر(نمائندہ گلگت اپ ڈیٹس)گلگت بلتستان کے مقامی ہائی پورٹرز نے تاریخ میں پہلی بار کے ٹو بوتل نیک سے میت کو واپس لاکر ریکارڈ قائم کردیا۔ گزشتہ سال بوتل نیک پر جاں بحق ہونے والے پورٹرز محمد حسن کو8200میٹر بلند جگہ سے محفوظ طریقے سے میت کو ایڈوانس بیس کیمپ پہنچادیا اے بی سی سے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر نے میت کو داسو تک پہنچادیا اور میت کو لواحقین کے حوالہ کر دیا اور جمعرات کے روز پورٹر محمد حسن کو سال کے بعد آبائی گاوں تھماچو تسر میں سپردخاک کردیاگیا۔ ایک سال بعد جوان بیٹے کی میت دیکھ کر ماں نے کہا آللہ کا شکر ادا کرتی ہوں میرا جوان بیٹا ایک سال بعد عزت سے دفن ہوگیا، غم سے نڈھال ماں نے نائلیہ کیانی ،عمران شگری اور ڈپٹی کمشنر ولی اللہ فلاحی ،ہائی پورٹرز کے لئے بیٹے کی تدفین کے موقع پر خصوصی دعا کی ، اہل علاقہ اور سیاحت سے وابستہ افراد نے تاریخی آپریشن کے لئے خصوصی تعاون کرنے اور جرات و بہادری کے ساتھ میت کو بوتل نیک سے نیچے لانے پر معروف کوہ پیما نائلیہ کیانی ،عمران شگری ،ڈپٹی کمشنر شگر اور سدپارہ ہائی پورٹرز ونگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا محمد حسن کی میت کو 8200میٹر بلند جگہ سے ریسکیو کر کے تمام معاونین نے انسان دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہم ان تمام معاونین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں