گلگت بلتستان میں بھی یوم شہداء پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

گلگت : ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم شہداء پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب سینٹرل پولیس آفس گلگت میں منعقد ہوئی . منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی فورس کمانڈر میجر جنرل کاشف خلیل نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی تحفظ اور استحکام کے لیے پولیس کی شاندار قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شھداء کے بچوں کو آرمی پبلک اسکول میں مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا ۔مہمان خصوصی نے شہداء پولیس کے ورثاء میں تحائف بھی تقسیم کئے اور پولیس ویلفئیر فنڈ کے لیے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔گلگت بلتستان پولیس کے 54 افسران اور جوانوں نے ابتک جام شہادت نوش کیا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں