ضلع غذر پونیال میں 3 ماہ میں کتوں کے کاٹنے کے 82 کیسسز سامنے آگئے
غذر:پونیال میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ 2 ماہ کے دوران پاگل کتوں کے کاٹنے کے 82 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
گاہکوچ اور گرد نواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔
آئے روز سگ گزیدگی کے واقعات پیش آنے لگے ہیں۔
گاہکوچ سے متصل گاؤں سلپی میں ایک ماہ کے اندر کتے کے کاٹنے سے تین بچے اور ایک بزرگ زخمی ہوگئے۔
کچھ گاؤں میں اہل علاقہ گھروں سے نکلتے ہوئے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ عوام نے انتظامیہ سے کتوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، گزشتہ ماہ ضلعی انتظامیہ نے رضاکاروں کی مدد سے کتوں پر شوٹنگ کا سلسلہ شروع کیا تھا تاہم یہ عمل بھی کارآمد ثابت نہیں ہوا۔
دوسری جانب سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے علاج کیلئے انتظامات کرلیے گئے ہیں، ڈی ایم ایس گاہکوچ ہسپتال کے مطابق سگ گزیدگی سے متاثرہ افراد کو ریبیز کا ویکسین لگایا جا رہا ہے۔۔