بلتستان یونیورسٹی، ڈاکٹر نعیم نے پھر گیم ڈال دی، تین کے پینل میں نام شامل

سکردو(نمائندہ گلگت اپ ڈیٹس)بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سینٹ نے تین افراد کا پینل بناکر حتمی منظوری کیلئے صدر مملکت کو ارسال کردیاہے جن تین شخصیات کا نام وی سی بلتستان یونیورسٹی کیلئے تجویز کیا گیا ہے ان میں پروفسیر ڈاکٹر محمد علی پروفسیر ڈاکٹر نعیم خان اور پروفیسر ڈاکٹر گل مجید میں شامل ہیں سرچ کمیٹی نے پانچ افراد کا پینل بناکر یونیورسٹی کی سینٹ کو بھیجا تھا سینٹ نے سرچ کمیٹی کی جانب سے بھیجے گئے پانچ افراد میں سے تین افراد کا پینل بناکر منظوری کیلئے صدر مملکت کو ارسال کردیا ہے ڈاکٹر محمد علی قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں اور ان کی ایک اچھی شہرت ہے پروفسیر نعیم خان گزشتہ چھ سات سال سے بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر موجود ہیں اس دوران ان کے اوپر سنگین مالی بے ضابطگیوں غیر قانونی بھرتیوں اور مبینہ طورپر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات بھی لگے پروفسیر ڈاکٹر گل مجید کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بھی کافی عرصے تک تدریس کے شعبے سے منسلک رہے ہیں ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان نے سرچ کمیٹی سے مبینہ طور پر ساز باز کرکے اپنا نام میرٹ لسٹ میں شامل کروایا سینٹ میں موجود اپنے چہیتے ممبران سے ملکر اپنا نام میرٹ لسٹ میں دوسرے نمبر پر رکھوایا سینٹ کے ممبران سے انہوں نے کہاکہ کسی طریقے سے ان کا نام صدر مملکت کو بھیجے جانے والے پینل میں شامل رکھیں پھر آگے کا کام وہ خود کریں گے آگے پیچھے ہاتھ پیر مارنا ان کا کام ہوگا یوں سینٹ کے ممبران نے اپنے محسن ڈاکٹر نعیم خان کی خواہش پر ان کا نام پر طرح سے مخالفتوں اور تمام تر دبا کے باوجود میرٹ لسٹ میں شامل کیا اور اپنے باس کیلئے وی سی بننے کا ایک ایک اور نادر موقع فراہم کردیا ہے ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان صدر مملکت سے اپنے حق میں فیصلہ لینے کیلئے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں مگر دوسری جانب عوامی سیاسی سماجی علمی حلقوں نے نعیم خان کو دوبارہ وی سی تعینات کرنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا اشارہ دیدیا ہے یوں صورتحال ایک عجیب مرحلے میں داخل ہوگئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں