سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان سکردو رجسٹری آفس کا افتتاح کر دیا گیا

سکردو:سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان سکردو رجسٹری آفس کا تعمیراتی کام مکمل ہوگیا۔اس حوالے سے افتتاحی تقریب سکردو رجسٹری آفس میں منعقد ہوئی۔تقریب میں چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ جناب سردار محمد شمیم خان ،وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ،چیف جج چیف کورٹ علی بیگ ، چیف کورٹ کے جسٹس مشتاق احمد، چیئرمین سروس ٹریبونل ممتاز احمد ،ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان محمد نذیر ،وکلا برادری ،سکردو انتظامیہ کے اعلی عہدیداران سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تلاوت کلام پاک اور حمد شریف کے بعد رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ نے تقریب کے شرکاء کو عمارت کے تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس عمارت کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد 2016 میں رکھ دیا گیا تھا، مختلف وجوہات کی بنا پر تعمیراتی کام تعطل کا شکار رہا ،رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ نے شرکاء کو بتایا کہ چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے سکردو کی عوام کو انصاف کی فراہمی میں درپیش مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے عمارت کے تعمیراتی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ذاتی حیثیت سے دلچسپی لی جس کی بدولت عمارت آج کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے سپریم اپیلٹ کورٹ انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر مبشر حسن ،سپرنٹنڈنگ انجینئر بلتستان ڈویژن نے شرکاء کو عمارت کے خدوخال اور ٹوٹل لاگت کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی آگاہ کیا۔آخر میں رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ عاقل حسن چوہان نے تقریب میں تشریف آوری پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں