مون سون الرٹ:ضلعی انتظامیہ گلگت کاشہریوں کو 12 اگست تک غیرضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ  

گلگت(پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر اورچیئرمین ڈی ڈی ایم  اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے محکمہ موسمیات کے پیشنگوئی کے مطابق بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر10 اگست  تا 12 اگست 2024 تک غیر ضروری سفر اور آمد رفت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے  محکمہ موسمیات  کے مطابق 10 اگست سے 12 اگست 2024  کے دوران گلگت بلتستان میں بارشوں کا امکان ہے ۔

جبکہ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشر پگلنے سے ممکنہ گلیشیر کلاؤٹ برسٹ فلڈ کا بھی خطرہ ہے جس کے باعث سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ اور گاڑیوں کا پھسلنے کا خدشہ ہے لہذا ڈی جی جی بی ڈی ایم اے آفس کے ہدایات کی روشنی میں ضلع گلگت کے عوام الناس کو تنبیہ کیا جاتا ہے ندی نالوں، دریاؤں اور پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔اس کے علاوہ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس دوران بل بورڈز ، بجلی کے تاروں کے نیچے جانے سے اجتناب کریں ۔کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر بلخصوص نلتر ، گاشو ،پہوٹ ،کارگاہ ، بگروٹ ، ہراموش ، بارگو ،شروٹ، جگلوٹ ،گورو اور نپورہ بسین کے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسے نالوں یا پہاڑی علاقے  جہاں سیلا ب ، لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں روز مرہ امور کے سلسلے میں سفر سے گریز کریں اور ایسے افراد جو  لینڈ سلائیڈنگ ، ندی نالوں اور دریا کے قریب رہائش پذیر ہیں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا جانی مالی نقصان کی صورت میں بروقت کاروائی کے لیے  درجہ  زیل     نمبر اپ پر اطلاع دیں۔

          ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ۔               ؛920100. 920102- 05811

          الفا کنٹرول روم اے سی آفس گلگت۔    -920724   – 05811

          پولیس کنٹرول روم نمبر۔-930033                    – 05811

          ڈی ڈی ایم اے گلگت۔             ؛930346  – 05811

         ریسکیو 22 11-1122                                 – 05811

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایگزیکٹیو انجینئربی اینڈ آر اور ایکسین واٹر اینڈ پاور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سٹاف بمعہ مشینری الرٹ رکھیں اور ضلع گلگت کے حدود میں روڈ بلاک ہوئے مقامات میں ایمرجنسی بنیاورں پر روڈ کھولنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ضلع گلگت میں بارش کی وجہ سے بجلی کے جو بھی مسائل درپیش ہونے کی صورت میں فوری پر مسائل کو دور کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ریسکیو آفیسر گلگت  1122کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشینری ااور سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے الرٹ رکھیں۔  ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت / دنیور /  جگلوٹ میں جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ز، ایمبولینس اور سٹاف کو ہائی الر ٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے بر وقت نمٹا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے  اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس الرٹ کو  بار بار عوام الناس کی آگاہی کے لئے نشر کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں