دو سال میں 17ارب کی 290سکیمیں مکمل
گلگت (نمائندہ گلگت اپ ڈیٹس) گلگت بلتستان میں گذشتہ دو سال میں 290 سکیمیں مکمل ہوئی، مکمل ہونے والی سکیموں پر 17 ارب روپے سے زائد کے اخراجات ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23 اور 2023-24 میں 291سکیمیں مکمل اور ان پر 17 ارب 61 کروڑ 42 لاکھ 15 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ مکمل ہونے والی سکیموں میں 2012 اے ڈی پی کی دو سکیمیں بھی شامل ہیں۔ سب زیادہ سکیمیں محکمہ تعمیرات، برقیات، تعلیم ایل جی اینڈ آر ڈی کی شامل ہیں زیادہ لاگت والی سکیموں میں سول سیکریٹریٹ جوٹیال گلگت فیز ون پر 980.999 ملین روپے۔ ایل جی اینڈ آر ڈی کی سکیموں پر ملین روپے اور 800 کے وی اے رحمان نالہ ہائیڈرل پاور پروجیکٹ بونجی 364 ملین روپے شامل ہیں۔ اسی طرح امسال مکمل ہونے والے سکیموں میں ایک میگاواٹ گیس دیامر، 2 میگاواٹ سرمک سکردو، ایک میگاواٹ، درلے استور، 2 میگاواٹ ایشیتیتو نالہ استور کے علاوہ نئی ٹرانسمیشن لائن وغیرہ کے پروجیکٹ محکمہ برقیات کے اہم سکیمیں تھیں۔ ان مکمل ہونے والے سکیموں میں 1000 ملین روپے اور کم از کم 12 ملین روپے تک کی سکیمیں شامل ہیں۔ اسی طرح ضلعی سطح پر سب سے زیادہ ضلع گلگت ضلع سکردو اور ضلع دیامر ترقیاتی سکیموں کے ساتھ نمایاں ہیں۔