استور،شدید بارشیں، لڑکا سیلابی ریلے میں بہہ گیا، دو پل تباہ
استو:استورمیں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔پریسنگ کے مقام پر لڑکاسیلاب ریلے میں بہہ گیا جبکہ استور سے گوریکوٹ تک پانچ مختلف جگہوں میں سیلابی ریلے کے باعث سڑک مکمل بلاک ہوچکی ہے شدید بارشوں کے باعث جہاں لوگوں کی کھڑی فصلوں اور درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے وہی پر سڑکوں اور پلوں کو بھی شدید نقصان کا سامنا ہے استور فینہ کو لنک کرنے والا واحد پل بھی سیلابی ریلے کی زد میں آیا ہے جس کے بعد لکڑی کا پل مکمل تباہ ہوا ہے جبکہ آر سی سی پل کی ایک سائیٹ بھی مکمل ڈیمیج ہوگئی ہے مزید بارشوں کی صورتحال برقرار رہی تو یہ پل بھی مکمل تباہ ہونے کا خدشہ ہے استور سے گوریکوٹ تک بلاک کے فورا بعد محکمہ تعمیرات عامہ کی مشنری اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی مشنری روڈ کھولنے میں مصروف عمل ہے تاہم بارشوں کا سلسلہ مزید جاری ہے
Load/Hide Comments