سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ سبطین احمد کا ہنزہ شمشال ویلی روڈ کا تفصیلی دورہ
ہنزہ. محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ گلگت بلتستان
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی ہدایات پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ سبطین احمد نے ہنزہ شمشال ویلی روڈ کا تفصیلی دورہ کیا -موقع پہ موجود متاثرین شمشال روڈ سے ملاقات کی متاثرین نے شمشال روڈ و دیگر مسائل سے آگاہ کیا اور سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ کے دورے کو خوش آئند قرار دیا –
سکریٹری نے موقع پر ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات ہنزہ کو مشینری بڑھاکر کام کی رفتار کو مزید تیز کرکے روڈ کی بحالی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی بعدازاں پھسو گوجال میں روڈ کی کٹاو پر محکمہ تعمیرات ہنزہ کے افسران نے بریفنگ دی -سکریٹری تعمیرات سبطین احمد نے محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کو خصوصی ہدایات کی کہ گرمیوں کے سیزن میں نالوں میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچاتا ہے اس لئے محکمہ کو متحرک رہنا پڑے گا اگر خدانخواستہ کوئی ایمرجنسی کی صورت ہو تو فورا رابطہ کرنے کی ہدایت دی.