ضلع غذر میں سیلابی صورتحال،فصلوں اور گھروں کو نقصان پہنچا

غذر: اتوار کے روز غذر کے مختلف علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچادی۔ جن میں گلاپور اشکومن، گرونجر، ہاسیس ، ہاکس اور ہائم میں کافی نقصانات ہوئے، متعدد رہائشی مکانات اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یانگل گاؤں میں 8 رہائشی مکانات مکمل تباہ جبکہ دو درجن سے زائد گھرانے جزوی متاثر ہوئے

گاوں گرونجر میں دو مختلف جگہوں پر سیلاب آیا ہے ،سیلاب سے لوگوں کے زمینوں میں پانی داخل ہوا ایک ایک عدد کار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
گلاپور میں دو مختلف جگہوں پر سیلاب آیا ہے ،سیلاب سے لوگوں کے زمینوں میں پانی داخل ہوا


اشکومن میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے پانچ جگہوں پر روڈ مکمل بلاک ہوا تھا،لوگوں کے 20 مویشی خانے، 10 خوراک خانے ،ایک گاڈی گیراج سمیت 20 کے قریب مکئی کے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئے۔

ہائم کے مقام پر سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ایک ہوٹل سمیت چار رہائشی مکانات میں سیلاب کا پانی اور کیچڑ داخل ہوا ہے اور لوگوں کی زرعی زمین کو نقصان پہنچا ہے۔سیلاب سے واٹر چینلز متاثر ہوئے،سیلاب کے زد میں آنے والاہائم ٹورسٹ پوائنٹ مکمل تباہ ہوچکا ہے کچھ دن پہلے گاؤں ہاتون/داس سے تعلق رکھنے والے ایک غریب میڈیکل بورڈ فوجی جوان صداقت علی نے اپنن جمع پونجی لگا کے ہوٹل کھولا تھا جو کہ آج سیلاب کی نظر ہوگئی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں