کے آئی یو اور بی یو کے انڈومنٹ کے منتقلی کے حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ اور جی بی کونسل سے سفارشات طلب
گلگت۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کے انڈومنٹ فنڈ کے لیے گلگت بلتستان کونسل کے فنڈز سے ایک ارب کی رقم صوبائی حکومت کو منتقلی کے حوالے سے لکھے جانے والے خصوصی مراسلے پر وزیر اعظم سکریٹریٹ نے وفاقی وزارت خزانہ اور گلگت بلتستان کونسل سے تحریری سفارشات طلب کی ہیں۔
Load/Hide Comments