وزیراعلیٰ،کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا اعلان

گلگت(نمائندہ گلگت اپ ڈیٹس)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سرکاری ہسپتالوں میں دو سال تک کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دھمکیوں سے نہیں ڈرتے کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم نے دھمکی دی تو وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا ہم نے ضرورت محسوس کی اس لئے ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا اعلان کیاہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں جب میں وزیر صحت تھا اس وقت بھی ڈاکٹروں کے مسائل حل کئے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو حافظ حفیظ الرحمان نے بھی مستقل کیا خالد خورشید نے بھی مستقل کیا اور آج ایک مرتبہ پھر میں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا اعلان کرتا ہوں ڈاکٹرز کا شعبہ بہت با عزت شعبہ ہے یہ عزت ان کو انسانیت کی خدمت کے صلے میں ملتی ہے انھوں نے کہا کہ صحت کے شعبے پر بھرپور وسائل خرچ کریں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں