متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائیگی ،حبیب الرحمن ڈپٹی کمشنر غذر

*ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/چیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے سیلاب سے متاثرہ گاؤں گوپس یانگل اور ہاکس کا دورہ کیا.* *ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ غفران اللہ بیگ اور دیگر محکموں کے ذمہ داران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلعی* *انتظامیہ آپ لوگوں کے ہر ممکن مدد کرے گی،جو مدد آپ کو آج پہنچا سکتے ہیں وہ آپ کے لیے لے کے آئے ہیں اور جو بعد کے لیے درکار ہوگی اس کے لیے بھی ہم کوشش کرینگے،علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ کی خبر گیری کا شکریہ ادا کیا،*

*اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے سروے کے مطابق اب تک کے ہونے نقصانات کا باقائدہ سروے کیا گیا جس کی رپورٹ اس مطابق ہے*

*یانگل*

*04 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ*

*03رہائشی مکانات جزوی طور پر تباہ:*

*10مویشیوں کے شیڈ کو نقصان پہنچا*

*بڑی تعداد میں کھڑی فصلوں اور درختوں کو نقصان پہنچا.*

*01 آبپاشی کے پانی کا چینل کو نقصان پہنچا*

*01 پینے کے پانی کی لائن کو نقصان پہنچا*

*01 دکانوں کو نقصان پہنچا*

*01 پن چکی کو نقصان پہنچا*

*گاؤں ہاکس*

*02 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ*

*02رہائشی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا:*

*05 مویشیوں کے شیڈ کو نقصان پہنچا:*

*01آبپاشی کے پانی کے چینل جو نقصان پہنچا*

*01پینے کے پانی کے لائن کو نقصان پہنچا*

*ایفاد کی سڑک کو مختلف جگہوں پر نقصان پہنچا ہے*

*ضلعی انتظامیہ کی اب تک متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مندرجہ ذیل ہیں* *

*متاثرہ علاقے کی نقصانات تفصیلی تصدیق AD GBDMA غذر اور تحصیلدار گوپس کے ذریعے کی گئی*

*آفت زدہ علاقوں میں کمیٹیاں بنائی گئی ہیں تاکہ متاثرین میں اشیاء کی ہم آہنگی اور منصفانہ تقسیم ہوسکے*

*امدادی اشیاء جن میں راشن, عارضی خیمے، بستر، چٹائی، کچن سیٹ، ٹریک سوٹ متاثرین کو جاری کیے گئے۔*

*تمام اہم سڑکیں بشمول GSR اور علاقے کے لنک روڈز کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کی روانی معمول پر ہے۔*

*سیلابی پانی کے رخ کو رہائشی علاقوں سے موڈنے کے لیے ایک ایکسویٹر سے کام شروع کروایا*

*یانگل میں پینے کے پانی کے لیے کام جاری ہے جبکہ ہاکس میں پینے کے پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔*

*یانگل اور ہاکس میں آبپاشی کے راستوں کی بحالی کے لیے واٹر مینجمنٹ کی طرف سے مکمل جائزہ لیا گیا ہے۔*

*امدادی کاموں میں ضرورت پڑنے پر آفت زدہ علاقوں میں سیلاب کا رخ موڑنے اور عوامی بنیادی سہولیات کی فراہمی مثلآ پانی کی

فراہمی، سڑکیں، چینلائزیشن وغیرہ کی بحالی کے لیے ہنگامی حالت نافذ کی جائے گی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں