فورس کمانڈرکا شگر میں آرمی پبلک سکول اور یادگار شہدا کا افتتاح کر دیا
شگر (آن لائن سورس) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل نے شگر میں آرمی پبلک سکول اور یادگار شہدا کا افتتاح کر دیا چھورکاہ میں آرمی پبلک سکول جبکہ زیرو پوائنٹ پر یادگار شہدا کا باقاعدہ افتتاح کیا عمائدین شگر ،طلبا اور غازیان شگر نے فورس کمانڈر کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر کمانڈر آرٹلری برگیڈ بریگیڈر شفقات علی ،ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ودیگر نے بھی اے پی ایس اور یادگار شہدا کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی افتتاحی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر کاشف خلیل نے کہا شہدا کسی بھی ملک و قوم کی پہچان اور فخر ہے شہدا کی عظیم کارناموں کو یاد رکھنا بحیثیت قوم ہم پر فرض ہے کیونکہ شہدا کے ملک و قوم پر ناقابل فراموش احسانات ہیں عظیم شہدا نے جان قربان کر کے وطن عزیز کو محفوظ رکھا پوری قوم شہدائے پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں بحثیت قوم ہمیں شہدا کے ورثا سے دلی ہمدردی اور تعاون کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلیں انکو یاد رکھیں انہوں نے کہا ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یادگار شہدا تعمیر کی جائے اور ان پر اسی ضلع کے شہدا کے نام درج ہو تاکہ علاقے کے عوام اور باہر آنے والے سب یادگار شہدا پر حاضری دیں اور شہدا کے روح کے لئے دعا کی جائے اور انکو خراج عقیدت پیش کریں الحمدراللہ آج شگر کے عوام ،ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے یادگار شہدا کا کام مکمل ہوا اور افتتاح کیا جس پر شہدا کے ورثا ،غازیان اور عوام سب خوش ہیں امید ہے شگر کے عوام قومی دنوں میں یادگار شہدا پر تقاریب کا انعقاد کرینگے اور آنے والی نسلوں تک ہمارے ان ییروز کے کارنامے پہنچادیں گے انہوں نے کہا پاک فوج ہمشہ ملک و قوم کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جس کی مثال یہ ہے کہ فوج کی وردی پہنی شخص ہروقت ہرجگہ وطن عزیز اور قوم کی سلامتی کے لئے جان قربان کرنے سے گریز نہیں کریگا بلکہ شوق سے دشمن کے سامنے وطن عزیز اور عظیم قوم کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن جاتی ہے انہوں نے مزید کہا شگر میں آرمی پبلک سکول کے افتتاح سے بہت خوشی ہوئی آج سے ایک سال قبل جیب ریلی کے دوران شگر عوام کی درخواست پر وعدہ کیا تھا کہ شگر میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ایک سکول کا افتتاح بہت جلد کیا جائے گا وعدے کے مطابق تمام پراسیس مکمل کر کے پایا تکمیل تک پہنچایا سکول کھولنا کسی بھی معنی میں کوئی کاروبار نہیں ہے میں سمجھتا ہوں کہ سکول کا تعلیم …