دیامر ڈیم کے لیے دیامر کے عوام نے قربانیاں دی ہیں عوام کے جائز تحفظات کا ازالہ کریں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر بھاشہ ڈیم اور داسو ڈیم کے سی بی ایمز پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم اور داسو ڈیم پاکستان کی خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبے ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے دیامر کے عوام نے قربانیاں دی ہیں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے جائز تحفظات اور خدشات کا ازالہ کریں۔ سی بی ایمز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے دیامر کے عوام کے شدید تحفظات ہیں۔ چیئرمین واپڈا سے حالیہ ملاقات میں بھی سی بی ایمز کے حوالے سے بات کی ہے۔ اجلاس میں جنرل منیجر لینڈ ایکوزیشن اینڈ ری سٹیلمنٹ برگیڈئر (ر) شعیب تقی، جنرل منیجر پبلک پروجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشہ ڈیم انجینئر نزاکت حسین نے چیئرمین واپڈا کی ہدایت پر سی بی ایمز ریوائز پلان پیش کیا اور اس پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر دیامر کے منتخب ممبران اسمبلی، سیکریٹری برقیات، سیکریٹری صحت، کمشنر دیامر/ استور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر دیامر پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی جو ریوائز سی بی ایمز پلان کو ایک ہفتے میں حتمی شکل دے گی جس کے تحت عوام کی تعمیر و ترقی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر کو ہدایت کی کہ دیامر بھاشہ ڈیم کی زد میں آنے والے تمام سرکاری انفراسٹرکچرز کے معاوضوں کاتخمینہ تیار کریں۔ اجلاس میں چلاس واٹر سپلائی سکیم کے حوالے سے آئندہ 20دنوں میں فزیبلٹی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق، صوبائی وزیر جنگلات حاجی شاہ بیگ، صوبائی وزیر زراعت انجینئر انور،جنرل منیجر لینڈ ایکوزیشن اینڈ ری سٹیلمنٹ برگیڈئر (ر) شعیب تقی، جنرل منیجر پبلک پروجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشہ ڈیم انجینئر نزاکت حسین، صوبائی سیکریٹری برقیات، صوبائی سیکریٹری صحت، کمشنر دیامر / استور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت متعلقہ اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں