بلوچستان واقعے پر غمزدہ خاندانوں کی دکھ میں برابر کے شریک ہیں،حکومت گلگت بلتستان

گلگت: (پریس ریلز)معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے بلوچستان ضلع موسٰی خیل کے علاقے راڑہ شم کے مقام پر دہشت گردی کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بےگناہ شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا۔صوبائی حکومت اپنے غمزدہ خاندانوں کی دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دیں گے۔قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے سیکورٹی اداروں کے جوانوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جو لوگ زخمی ہوئے، ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جنھوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ اور ٹارگٹڈ آپریشن کی ضرورت ہے،تاکہ ملک بھر میں امن قائم ہو۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی غمزدہ خاندانوں کوصبرو حوصلہ عطا فرمائے اور اللہ تعالٰی جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں