مذاکرات کامیاب،امجد،حفیظ چاہیں تو ائیرپورٹ متاثرین کا مسئلہ پانچ دن میں حل ہوجائے گا، وزیراعلیٰ
گلگت(نمائندہ گلگت اپ ڈیٹس)متاثرین ائیر پورٹ کے وزیر اعلی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ایک ماہ کے لئے دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان کردیا اس حوالے سے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ ائیرپورٹ متاثرین کے دھرنے میں حکومت کے خلاف سب نے باتیں کیں اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہم سے قبل بھی طاقتور وزیر اعلی آئے ہیں لیکن ائیرپورٹ متاثرین کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ہے ہماری کوشش ہی یہی ہے کہ یہ مسئلہ حل ہو جائے اور دھرنے میں آج شرکت بھی کرینگے۔ ائیرپورٹ متاثرین کے وفد سے ملاقات وزیر اعلی ہائوس میں ہوئی، ملاقات میں مختار خاص ائیرپورٹ متاثرین ظہور احمد ، ملک افتخار، عثمان، شیخ رجب علی، انور علی، منظور علی، بلبل حیات، مزمل ملک ، قاری جنید و دیگر شامل تھے اس دوران وزیر اعلی حاجی گلبر خان کے ہمراہ ، رکن اسمبلی فتح اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر بھی مزاکرات میں شامل تھے۔ متاثرین سے وزیر اعلی نے گفتگو میں کہا کہ ہم وہ بات کرینگے جو ہم سے ہوتا ہے اس وقت حفیظ الرحمان اور امجد حسین ایڈووکیٹ چاہیں تو پانچ دنوں میں یہ مسئلہ حل کرسکتے ہیں کیونکہ وفاق میں ان کی حکومت ہے اور گلگت بلتستان میں بھی ہماری حکومت کا حصہ ہیں ان لوگوں نے میرے خلاف بات بھی کی لیکن میں نے کبھی کسی کی خلاف بات نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی کے خلاف بات کرنے کا قائل ہوں ہم وزیر اعظم پاکستان کے دورہ گلگت بلتستان کے دوران متاثرین ائیرپورٹ کی ملاقات کرائینگے اور وزیراعظم کے ساتھ ہونے والے کابینہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا اور گلگت بلتستان حکومت بھی کابینہ سے اس مسئلے کو لیکر کام کرے اور میں نے خود بھی متاثرین ائیرپورٹ کے مسئلے پر وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام سے بات کی ہے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے یہ مسئلہ فریق کی طرح وفاق میں لیکر کام کیا جارہا ہے اور آئندہ بھی کیا جائے گا۔ متاثرین ائیرپورٹ کے نمائندہ ملک افتخار نے کہا کہ ہم وزیر اعلی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دھرنے میں شرکت کریں اور جو باتیں ملاقات میں ہوئی ہیں وہ دھرنے کے شرکا سے کریں تاکہ متاثرین کے اندر سے بے چینی کا خاتمہ ہوسکے اور ہم وزیر اعلی کے مشکور ہیں اور ڈپٹی کمشنر سمیت پوری کابینہ کے مشکور ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ اس مسئلے کو لیکر کام کیا اور اس مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا ہے۔ وزیر اعلی کی جانب سے دھرنے میں شرکت اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد کی یقین دہانی کرائی جس پر متاثرین ائیر پورٹ نے ایک ماہ کے لئے دھرنے کو ملتوی کا اعلان کردیا آج وزیر اعلی کی جانب سے دھرنے میں شرکت ہوگی اور دھرنا ایک ماہ کے لئے ملتوی کردیا جائے گا۔