گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور پانچواں صوبہ بن کے رہے گا،نوابزادہ میرجمال رئیسانی
گلگت:نیشنل یوتھ اسمبلی کے اشتراک سے یوتھ لیڈرز کانفرنس 2024 سے خطاب کرتے ہوے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال رئیسانی نے کہا کہ میں گلگت بلتستان کا بھائی بن کر قومی اسمبلی میں آپ کے حق میں ضرور آواز اٹھاؤں گا۔انشاء اللہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور پانچواں صوبہ بن کے رہے گا ،
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پہاڑ جتنے اونچے ہیں، اس سے کہیں ذیادہ بلند یہاں کے نوجوانوں کا حوصلہ ہے۔گلگت بلتستان کی خوبصورتی اور عوام کا خلوص قریب سے دیکھنے کا موقع دینے پر حکومت گلگت بلتستان کا مشکور ہوں۔انہوں نے گلگت بلتستان یوتھ پالیسی کے قیام پر صوبائی حکومت اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور مبارکباد بھی دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے ایوان میں بیٹھ کر میں آپ کے لیئے بات کروں گا۔نوجوان قوموں کی طاقت ہوا کرتی ہے،جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،نوجوانون میں کیرئیر کونسلنگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔