مناور میں گورنمنٹ گرلز مڈل کو ہائی سکول کا درجہ ملنے کے بعد باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

گلگت:صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے ضلع گلگت کے نواحی گاؤں مناور میں گورنمنٹ گرلز مڈل کو ہائی سکول کا درجہ ملنے کے بعد باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا ،ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت عبدالوہاب میر ڈی ائی ایس شرافت حسین و دیگر آفیسران شریک تھے۔

اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے کہا کہ ٹیچر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے رواں ماہ کے آخر تک سکولوں میں قابل ٹیچرز تعینات کیئے جائیں گے اور بہت جلد تعلیمی انقلاب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے،تعلیم اور تربیت لازم و ملزوم ہے، انہوں نے کہا کہ میرے ڈیپارٹمنٹ میں اچھے اور قابل افسروں کی کمی نہیں ہے اگر کسی چیز کی کمی ہے وہ وسائل ہیں۔ مگر ہم اپ کے گھر کے دہلیز پر اعلی تعلیم دے رہے ہیں۔ ہائی سکول کلاسو کا اجزاء سے احساس تعلیمی محرومیت ختم ہو گئی۔ صوبائی حکومت کا توجہ کوالٹی ایجوکیشن پر مرکوز ہے۔ ہم اپنی تعلیمی نظام میں بہتری لاکر پورے ملک کیلئے رول ماڈل بن سکتے ہیں۔ تعلیم ہر بچے اور نوجوان کا حق ہے۔ تعلیم سے ملک کا مستقبل روشن ہو گا۔ میں تمام بچوں سے کہتا ہوں کہ سیکھنے کے عمل کو ہمیشہ جاری رکھیں۔ اساتذہ اور والدین بچوں کی بہتر کونسلنگ پر توجہ دیں۔ وزیر تعلیم نے ائی ٹی لیپ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالوہاب میر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔حکومت گلگت بلتستان کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دے رہی ہے، جس سے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

افتتاح سے قبل سکول انتظامیہ کی جانب سے کلاس رومز،طلباء اور تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

دریں اثناء سکول بلڈنگ، کلاس رومز کا دورہ بھی کرایا گیا۔ تقریب میں کمیونٹی کی جانب سے مہمانوں میں روایتی تحائف بھی پیش کیےگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں