یومِ دفاع: مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب

آج 6 ستمبر کو یومِ دفاع کے موقع پر کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل شہریار نے مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر رکھی۔

یومِ دفاع کے موقع پر آج مزارِ قائد پر بری و بحری افواج کے نمائندے بھی حاضری دیں گے۔

 اس موقع پر وہ مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر رکھیں گے اور فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کریں گے۔

شہداء کے شکر گزار ہیں: ایئر وائس مارشل شہریار خان

مزارِ قائد پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا ہے کہ مزارِ قائد پر گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالنا ایئر فورس کے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کو پیغام ہے ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا کہ پاک فضائیہ کے دستوں نے دشمن کو ایک انچ بھی آگے نہ بڑھنے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ 1965ء کے دوران قوم کی امیدوں پر پوری اتری، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے اہلکاروں کو جدید ٹریننگ دی جا رہی ہے، پاکستان کا امن ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرتے ہیں، پوری قوم شہداء کی بہادری کو قابلِ احترام سمجھتی ہے، شہداء کے شکر گزار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں