ملک بھر کی طرح ضلع استور میں بھی یوم دفاع پاکستان پورے ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

استور:ملک بھر کی طرح ضلع استور میں بھی یوم دفاع پاکستان پورے ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا. دن کا آغاز مساجد میں ملکی سالمیت اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا. پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ استور کے زیر اہتمام یادگار شہداء میں ایک تقریب منعقد کی گئی. کمانڈر 80 برگیڈ برگیڈئر سلمان ارشد اور ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے یاد گار شہداء پر حاضری دی پھول چڑھاۓ اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی. اس موقع پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی. تقریب میں اعلیٰ سول وعسکری حکام اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور شہداء وطن کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا.

یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے آرمی پبلک سکول استور میں بھی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی. تقریب کے مہمان خصوصی لفٹنٹ کرنل شہریار خٹک تھے .تقریب کے دوران سکول کے طلباء نے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے مختلف پروگرامز پیش کرکے وطن سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا. اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے یوم پاکستان کے موقع پر کہا کہ آج کا دن ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے. اس دن افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوۓ نہ صرف ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا بلکہ ناقابل تلافی نقصان پہنچایا. افواج پاکستان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن کو سلامتی کو یقینی بنایا. ہم آج کے دن اپنے تمام شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرینگے اور دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں