سوخواتین کو ڈیجیٹل سکلز کی تربیت دی جائیگی، ثریا زمان
گلگت : گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں 100 خواتین کو معاشی طور پر مضبوط اور با اختیار بنانے کے لیے یو ایس آئی پی’ جی بی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور جی بی آر ایس پی کے تعاون سے 3 ماہ کی تربیت دے جائے گی۔ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، گلگت بلتستان رورل سپورٹ کا یونائٹیڈ اسٹیٹ انسٹی آف پیس کے اشتراک سے ‘ویمن پیس ٹیکنوکریٹس آف گلگت بلتستان’ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان نے کہا کہ خواتین کو آئی ٹی سکلز میں تربیت کے مواقع فراہم کرکے انہیں معاشی طور پر بااختیار بنا کرترقی کے بے شمار مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت صنفی امتیاز کے بغیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے سب کو رسائی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی مختلف نجی اور سرکاری اداروں کے اشتراک سے پروگرام مرتب کر رہا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع سے 10 خواتین کو تین مہینے ڈیجیٹل سکلز کی تربیت دی جائیگی اور پھر انہیں اگلے تین ماہ انٹرن شپ کے مواقع بھی فراہم کئے جائینگے۔معاون خصوصی برائے امور نوجوانان ذبیح اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنا کر بااختیار بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع سے 100 خواتین کو 3 ماہ کی تربیت دی جائے گی جس میں انہیں معاشی’ سیاسی اور سماجی حوالے سے تربیت کی جائے گی سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ریاض احمد، سیکریٹری سوشل ویلفیئر فدا حسین، یونائٹیڈ اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے نمائندے حمزہ اعجاز، گلگت بلتستان رورل اسپورٹ پروگرام کے جنرل منیجر اشفاق احمد سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں سوینئرز بھی تقسیم کئے گئے۔