گلگت بلتستان میں زرعی زمین میں اضافے سے اس علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،وزیراعلیٰ
گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت صوبے میں جاری ای ٹی آئی پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ای ٹی آئی پروگرام کو 2028 تک وسعت اور ای ٹی آئی کے تحت مختلف منصوبوں میں 27 ارب روپے کے استعمال کی حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو سفارش کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ زرعی شعبے کو فروغ دینے اور گلگت بلتستان کو زراعت میں خودکفیل بنانے کے حوالے سے ای ٹی آئی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ایفاد کے تحت مکمل کئے جانے والے منصوبوں کی پائیداری (sustainability)کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ حکومت گلگت بلتستان نے لینڈ ٹائٹلنگ کا مسئلہ حل کردیا ہے۔ ای ٹی آئی پروجیکٹ کے تحت گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بنجر زمینوں کو آباد کرنے اور زرعی اجناس منڈی تک رسائی ممکن بنانے کے بعد گلگت بلتستان میں زرعی شعبے میں واضح تبدیلی نظر آنی چاہئے۔ ہماری ترجیح صوبے کو زرعی شعبے میں خودکفیل بنانا اور عوام کی معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔ گلگت بلتستان میں زرعی زمین میں اضافے سے اس علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جس کے ثمرات پورے گلگت بلتستان کے عوام کو ملیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ واٹر پالیسی تیار کرنے میں گلگت بلتستان کے زمینی حقائق اور یہاں کے ضروریات اور رسوم و رواج کو مدنظر رکھا جائے اور تجربہ کار کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائی