وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پاکستان جیمزسٹون اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے ملاقات

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پاکستان جیمزسٹون اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائننگ کے لیز ہولڈرز کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔ لیز پالیسی میں مقامی کمیونٹی کے حقوق کا خیال رکھا گیا ہے۔ مائننگ کے شعبے میں کام کرنے والے چائینز کو ایس او پیز کے تحت تعاون کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ جن لیز پر کام نہیں ہورہا ہے ان لیزز کو قانون کے مطابق کینسل کیا جائے گا۔ سرمایہ کار لیز حاصل کرنے کے بعد متعلقہ مائننگ پر جدید طریقہ کار کے تحت کام شروع کریں تاکہ قدرتی وسائل سے استعفادہ حاصل کیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ صوبے کے ریونیو میں اضافے کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں لہٰذا صوبائی حکومت وسائل میں اضافے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ لیز ہولڈرز کے تحفظات پر غور کیا جائے گا اور جائز مطالبات حل کریں گے۔ قدرتی معدنیات سے استعفادہ حاصل کرنے کیلئے روایتی طریقہ کار کی جگہ جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانا لازمی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں