گلگت شندور روڈ پراجیکٹ بلاسٹنگ پر محکمہ تحفظ ماحولیات کے تحفظات

گلگت (نمائندہ گلگت اپ ڈیٹس) محکمہ تحفظ ماحولیات گلگت بلتستان نے گلگت شندور روڈ پروجیکٹ کے لئے جاری مشروط این او سی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کنٹرول بلاسٹنگ کی ہدایات جاری کردیں۔ ای پی اے کی جانب سے گلگت شندور روڈ پروجیکٹ کو لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ 27 مئی کو جاری مشروط این او سی میں پروجیکٹ کی ذمہ داری ہے کہ Environmental Impact Assessment اور Environmental Management Plan کے مطابق کنٹرول بلاسٹنگ کریں گے تاکہ ماحول اور املاک کو کم سے کم نقصان ہو۔ خط میں گزشتہ دنوں ہونے والے بلاسٹنگ کا ذکر کیا گیا جس میں ٹراوٹ فش پارک اور ایک ہوٹل کو نقصان پہنچا تھا۔ خط میں موقف اپنایا گیا کہ محکمہ تحفظ ماحولیات کا مقصد ماحولیات ۔ املاک اور مقامی آبادی کا تحفظ ہے جبکہ پروجیکٹ پر کام کے دوران ملبہ دریا میں ڈالنے سے آبی بقا کے لئے بھی نقصان دہ قرار دیا گیا۔ بے قابو بلاسٹنگ سے پہاڑوں کے ڈھلوان کچے ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جوکہ لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتے ہیں جیسا کہ جگلوٹ سکردو روڈ پر آئے روز سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ خط میں ٹھیکیدار کو ماحول دوست کنٹرول بلاسٹنگ کی ہدایات جاری کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں