بی آئی ایس پی سپانسر شپ پروگرام کی سہ ماہی قسط 13ہزار کرنے کا اعلان

گلگت (سٹاف رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن روبینہ خالد نے کہا ہے کہ اگلے سال سے بی آئی ایس پی سپانسرشپ پروگرام سے مستفید ہونیوالوں کیلئے سہ ماہی قسط دس ہزار پانچ سو سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کردی جائے گی۔گلگت میں بی آئی ایس پی کے آفس کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روبینہ خالد انہوں نے کہا کہ خواتین کو مختلف ہنرسکھانے کیلئے بے نظیر سکلز پروگرام شروع کیاجارہا ہے جس سے وہ باعزت طریقے سے روزگار کمانے کے لائق ہوسکیں گی۔ ملک بھر میں مستحقین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اس موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن کو گلگت بلتستان میں بی آئی ایس پی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس سے قبل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے زونل آفس کے دورے کے دوران بینفشریز سے ان کے مسائل دریافت کئے اور مستحقین کو امدادی رقم کے حصول میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد میں اولڈ اسمبلی ہال چنار باغ گلگت میں پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت اور بی آئی ایس پی کے مستحقین کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی ان گھرانوں کے لئے ہے جو معاشی طور پر کمزور ہیں بینظیر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام جلد شروع گا یہ پروگرام خواتین کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں خالی اسامیوں پر جلد تقرریاں ہونگی تاکہ دفاتر کو مکمل طور پر فعال رکھنے میں مدد مل سکے انہوں نے کہا کہ گلگت میں بی آئی ایس پی کو سرکاری دفتر کی فراہمی کے حوالے سے وزیر اعلی نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے چیئرپرسن نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ مستحقین کا بینک اکاونٹ کھول کر رقم دائریکٹ ان کے اکاونٹ میں منتقل کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں