نیٹکو ملازمین کیلئے یونیفارم متعارف کرانے کی ہدایت

سکردو:گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نیٹکو کے جدید سسٹم کے تحت ان لائن ٹکٹ سسٹم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ایم ڈی نیٹکو بھی موجود تھے، ایم ڈی نیٹکو نے گورنر گلگت بلتستان کو پچھلے دو سالہ کار کردگی پیش کی اور نیٹکو کی طرف سے مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا نیٹکو سروس شہید زوالفقار علی بھٹو کا دیا ہوا عظیم تحفہ ہے جسے بہترین سروس بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی عرصے سے نیٹکو خسارے میں چل رہا تھا تاہم موجودہ ایم ڈی نیٹکو کے مطابق نیٹکو اب منافع بخش ادارہ بن گیا ہے جو کہ نیک شگون ہے نیٹکو ایک قومی ادارہ ہے اور اس ادارے کو گلگت بلتستان کا بااعتماد ادارہ بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ادارے کی کارکاردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملازمین کو شاباش دی۔ گورنر گلگت بلتستان نے ایم ڈی کو ہدایت کی کہ وہ ملازمین کیلئے یونیفارم لانچ کرے اور آن لائن سروس میں بکنگ کے بعد ٹکٹ ملتوی کا نظام بھی رائج کرے تاکہ سفری سہولیات میں مذید بہتری آسکے۔ گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے یہ سروس کسی نعمت سے کم نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں