نیٹکو میں آن لائن ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے،ایم ڈی نیٹکو

سکردو:نیٹکو گلگت بلتستان کے عوام کا قومی اثاثہ ھے۔ اس ادارے کی ترقی سے گلگت بلتستان کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر ہیں۔ رواں سال نیٹکو کی کارکردگی بہتر ھوئی ھے اور ادارہ اب منافع میں ھے۔ ان خیالات کا اظہار گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سکردو ٹرمینل کی تزئین شدہ عمارت کا افتتاح کرتے ھوئے کیا۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو و سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی نے گورنر گلگت بلتستان کو ادارے میں کی جانے والی اصلاحات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ نیٹکو اب خسارے سے نکل چکا ہے۔

نیٹکو میں آن لائن ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے اور تمام سٹیشن/ٹرمینل کو عہد جدید کے تقاضوں سے مزین کیا جارہا ھے۔ اضافی خدمات میں شہری عوام کے لئے سٹی ٹرانسپورٹ اور سیاحوں کے لئے لگژری جیپ V8 سروس کا آغاز کیا گیا ھے۔ اس کے علاوہ گلگت کاشغر بس سروس بھی ادارے کے منصوبہ جات میں شامل ھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں