کے ٹو سمیت بلند ترین چوٹیوں کی پرمٹ فیس میں پچاس ہزار ڈالر تک اضافہ
گلگت:گلگت بلتستان کی حکومت نے بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ۔ٹو کی پرمٹ فیس میں اضافے کے احکامات جاری کر د ئیے ۔تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا کے دوسری بلند ترین چوٹی کے 2 کی پرمٹ فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فی کوہ پیما 5000 ڈالر تک بڑھائی گئی ہے، 8 ہزار میٹر سے بلند دیگر پہاڑوں کی پرمٹ فیس میں بھی اضافہ 9 ہزار ڈالر سے 28 ہزار ڈالر تک مقرر کیا گیا ہے۔کے ٹو پہاڑ کیلئے پرمٹ فیس موسم سرما میں 25 سو ڈالر اور موسم خزاں میں 1500 ڈالر تک مقرر کی گئی ہے،جبکہ پاکستانی کوہ پیماں کیلئے کیٹو پرمٹ فیس یتیس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ تک ہو گئی ہے۔دوسری جانب ٹریکنگ فیس غیر ملکی باشندوں کیلئے 100 ڈالر سے اضافہ کر 300 ڈالر تک مقرر کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوہ پیما 1 پرمٹ پر صرف 1 ہی پہاڑ کی مہم جوئی کر سکے گا،ایک سے زائد پہاڑوں کی مہم جوئی کیلیے ان کو الگ سے پرمٹ لینا پڑے گا،یہ بھی شرط عائد کی گئی ہے کہ گروپ ممبران کی تعداد 20 سے زائد نہیں ہونی چاہیے اور ہائی ایلٹیٹیوٹ پورٹرز کیلئے انشورنس کی رقم 20 لاکھ روپے تک مقرر ہوئی ہے۔