وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے الفت حسین کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا

گلگت:وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے الفت حسین ولد شہید حضرت قبول سکنہ غذر کی دوران سفر گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان اور انسپکٹر جنرل گلگت بلتستان کو فوری طور پر تلاش کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ الفت حسین راولپنڈی سے گلگت سفر کے دوران 10ستمبر کو لال پڑی رائیکوٹ کے مقام پر بس سے اترے تھے اور تاحال لاپتہ ہے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے الفت حسین کی والدہ کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پی گلگت بلتستان کو

فوری طور پر بازیابی یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

May be an image of ticket stub and text
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں