گلگت بلتستان،سرکاری محکموں کی کارکردگی جانچنے کیلئے مانیٹرنگ یونٹس قائم

گلگت:گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مختلف محکموں کی نگرانی اور کارکردگی کو جانچنے کے لئے پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ(پی ایم آر یو)کے تحت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹس(ڈی ایم یو)اور انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ(آئی ایم یو)قائم کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز  جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کیبنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم ،صحت سمیت دیگر محکموں اور لائن ڈیپارٹمنٹس کی ترقیاتی سکیموں کی موثر نگرانی سمیت کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پی ایم آر یو  پالیسی اور سفارشات فراہم کرے گا۔  ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹس اور  انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ بذریعہ پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ  گلگت بلتستان  چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے دفتر کو براہ راست رپورٹ کریں گے۔  واضح رہے کہ پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ PMRU کیلئے چیف سیکرٹری کے فورم سے 35کروڑ روپے منظور بھی ہوئے ہیں ، اس نئے انتظامی یونٹ کے حوالے سے صدر پاکستان پیپلزپارٹی و رکن اسمبلی امجد ایڈووکیٹ نے مالی سال کے بجٹ میں 35کروڑ روپے مختص کیے جانے کے خلاف بجٹ اجلاس کے دوران شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے بجٹ کا ضیاع قرار دے کر مسترد کیا تھا تا ہم 16 ستمبر کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے نئے یونٹ کا قیام عمل میں لا کر ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں