گانچھے میں انیس سو6کنال اراضی کے غیر قانونی انتقال منسوخ

گانچھے:گانچھے میں 1906 کنال بارہ مرے کی زمینوں کے انتقال کو غیر قانونی قرار دیکر منسوخ کردیا گیا، زمینوں کے غیر قانونی انتقال  چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا کے حکم پر منسوخ کئے گئے ،گانچھے میں زمینوں کے انتقالوں کی چھان بین کے دوران انیس سو چھ کنال بارہ مرلے کی زمینوں کے انتقال 1986 کے بعد کرائے گئے تھے جس کی وجہ سے ان زمینوں کے انتقال کو فوراً منسوخ کیا گیا اور مزید ہزاروں کنال زمینوں کے انتقالوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مزید کئی کنال زمینوں کے انتقال غیر قانونی اور جعلی ثابت ہورہے ہیں جنہیں جلد بلا تفریق منسوخ کرنے کیلئے انتظامیہ نے حکمت عملی بنا لی ہے ایڈیشنل کمشنر بلتستان ڈویژن غلام علی کی جانب سے جاری کئے گئے کلکٹر گانچھے کے اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ زمینوں کے انتقالوں کی جانچ پڑتال میرٹ اور قانون کے مطابق کی جارہی ہے کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں کی جائے گی، سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا ،زمینوں کے انتقال کی چھان بین عوام کے مفاد میں کی جارہی ہے زمینوں کے انتقالوں میں بڑی ہیرا پھیری کی شکایات تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں