ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات
اسلام آباد (آئی این پی ) ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے کے روز ایپلی کیشن میں بندش کی شکایات کیں، جبکہ نجی موبائل فون کمپنی اور پی ٹی سی ایل کی جانب سے فراہم کردہ انٹرنیٹ سروسز میں بھی خلل کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔
انٹرنیٹ بندش سے متعلق ویب سائٹ ڈان ڈیٹیکٹر کے مطابق انسٹاگرام صارفین نے آج ایک گھنٹے کے دوران بندش کی تقریبا 86 اطلاعات رپورٹ کیں۔واٹس ایپ صارفین نے صبح 10 بج کر 45 منٹ سے مسائل کی اطلاع دینا شروع کی، خاص طور پر وائس نوٹ بھیجنے میں مشکلات دیکھنے میں آئیں۔
ڈان ڈیٹیکٹر نے مزید کہا کہ نیٹ ورک فراہم کرنے والے زونگ اور پی ٹی سی ایل نے بھی صبح سے سروسز میں خلل کی اطلاع دی ہے۔
Load/Hide Comments