گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں نے مطالبات کی منظوری کےلئے حکومت کو دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی

 گلگت (پ ر )مرکزی پی ایم اے اور وائی ڈی اے گلگت بلتستان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر آصف کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں بی ایم اے کے صوبائی عہدیداران اور وائی ڈی اے کے صدر بہادر شاہ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حکومت کو 2ہفتے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے کے اندر مطالبات حل نہ ہوئے تو صوبہ بھر میں علامتی ہڑتال شروع کر دی جائے گی مطالبات کے مطابق تمام کیڈرز کے سروس سٹریکچر کی درستگی جس میں ایم اوز اور ڈینٹل آفیسرز کی پرو موشن میں لیول ون والی شرط کو ختم کر کے پہلے سے رائج سٹریکچر کو من وعن لاگو کیا جائے ۔ 18 سے 20 گریڈ تک عرصہ دراز سے پینڈنگ ڈی بی سی کر دی جائے جی ڈی ایم اوز اور ڈینٹل آفیسرز کا 2023 میں سٹریکچر ریوائس پر عمل درآمد کیا جائے۔ ہیلتھ پروفیشنل الاﺅنس کو فریز کیا گیا ہے اس کو دوسرے ڈیپارٹمنٹ کی طرح دوبارہ رننگ بیسک پر ڈی فریز کرکے دیا جائے ۔ اینستھیزیا اسپیشلسٹ اور ایمر جنسی ڈیوٹی ڈاکٹروں کو ایمر جنسی الاﺅنس دیا جائے ۔ تمام کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو ریگولر کیا جائے اور ڈینٹل ڈائریکٹوریٹ کو الگ کیا جائے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں