خودکشیوں کے محرکات جاننے کےلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

 گلگت(پ ر)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں ذہنی صحت اور خودکشی سے بچا ﺅکی حکمت عملی سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کا 12 واں اجلاس منعقد ہوا،جس میں گزشتہ میٹنگز میں ذہنی صحت سے متعلق منصوبوں اور فیصلوں پر پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسٹیرنگ کمیٹی میں خودکشی کے محرکات جاننے کیلئے فوری طور پر اعلی سطحی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور خودکشیوں کے واقعات کے بعد پوسٹ مارٹم ہر صورت یقینی بنانے سمیت تحصیل سطح پر ہسپتالوں میں مینٹل ہیلتھ سے متعلق آگاہی سیشنز کا بھی فیصلہ کیا گیا۔محکمہ صحت کو سائیکاٹرسٹ کی تعیناتی کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں سٹیرنگ کمیٹی میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا۔اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ذہنی صحت اور خودکشی سے بچا ﺅکی حکمت عملی سے متعلق آگاہی کے حوالے سے مواد نصاب میں شامل کرنے کی تجویز پر بھی غور کرنے پر اتفاق کیا گیا،جس میں ایموشنل مینجمنٹ، ایموشنل اویرنیس اور ایموشنل انٹیلیجنس سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔اجلاس میں سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر،سیکرٹری سوشل ویلفیئر ،پاپولیشن ویلفیئر و ترقی نسواں برہان الدین آفندی،سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمان شاہ،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن احسان اللہ،محکمہ قانون،صحت اور محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سمیت قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی،روپانی فانڈیشن ودیگر اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں