لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، 30 ستمبر کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے

اسلام آ باد : وزیر اعظم کی منظوری سے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔ نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔ اِس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔لیفٹینیٹ جنرل عاصم اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل ندیم احمد انجم کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔ان کی تقرری 20اکتوبر 2021کو کئی گئی تھی۔اس وقت ملک کے وزیر اعظم عمران خان تھے۔ اس وقت وزیر اعظم آفس نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اعلامیہ جاری کیا تھا جس پر سابق سیکرٹری ٹو پی ایم اعظم خان کے دستخط تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں