وزيراعظم شہباز شریف نیویارک پہنچ گئے
وزيراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
پانچ روزہ دورہ امریکا میں وزیراعظم مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور دوست ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔
شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، عالمی بینک کے صدر اور عالمی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی 28 ستمبر کو براستہ لندن وطن واپسی متوقع ہے۔
نیویارک روانگی سے قبل لندن کے کلینک میں شہباز شریف نے اپنا طبعی معائنہ بھی کرایا۔
دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو سالگرہ پر مبارک باد دی اور سی پیک سمیت چین پاکستان اسٹرٹیجک تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments